نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ،پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے


 تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ،پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے 



لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ سپانسر بائی لاہور سمارٹ سٹی کے پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے ،جن میں ریمنگٹن فارما اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔

 اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں  ریمنگٹن فارما نے بی این پولو ٹیم کو  10-2.5 سے ہرا دیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے حمزہ مواز خان نے سات، احمد بلال ریاض اور بازل فیصل کھوکھر نے ایک ایک گول سکور کیے۔ ٹیم بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے انارا پولو /بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔

 ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے نکو رابٹس نے تین اور بلال حیات نون نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم انارا پولو /بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے تینو ں گول حسام علی حیدر نے سکور کیے۔ بدھ کی دوپہر سوا ایک بجے پہلا میچ پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا جبکہ اڑھائی بجے ایس کیو سی گولڈ پولو کا مقابلہ چار کورپس پولو ٹیم سے ہوگا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts