ہماری سوسائٹی جو ہرٹاؤن ایچ ٹو میں سماجی خدمت کررہی ہے،صدرراؤ ند یم
لاہور(پ ر) حب محمد ﷺ ویلفیئر سوسائٹی ایچ ٹو جوہر ٹائون کے صدرراؤ ندیم نور نے کہا ہے ہماری سماجی تنظیم علاقے میں اپنی مد د آپ کے تحت اہلیان علاقہ کے تعاون سے سماجی خدمت کررہی ہے۔ہم علاقے میں صفائی کانظام، سکیورٹی سسٹم کوبہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
ہماری سوسائٹی کی کوئی سرگرمی بھی کمرشل نوعیت کی نہیں ہے ،تمام کام علاقے کی رفاع عامہ اور سماجی بہبود کے ہیں اور اس سلسلے میں تمام مکینوں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔اور وہ سوسائٹی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔تاہم کچھ منفی سوچ رکھنے والے عناصر ہماری سماجی خدمت میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم سوسائٹی کے عہدیدران اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ وہ ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
No comments:
Post a Comment