پاکستان نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے ۔۔۔دل تو نسیم شاہ نے جیت لیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ گرین شرٹس ون ڈے سیریز میںکامیابی کی خواہاںہیں۔انہوںنے پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس سے یہ ثابت کیا ہے کہ کیویز کو ون ڈے سیریز میں ہوم گرائونڈ میں ٹف ٹائم دیںگے۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیت گیا لیکن جیت کا سہرا نسیم شاہ کے سر رہا۔ نسیم شاہ نے بہترین پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے اور منفرداعزاز بھی اپنے نام کیا۔
نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیاہے۔نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی، آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 وکٹیں لی ہیں۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، گرین شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے شکست دی
نیوزی لینڈ کی اننگز
کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ نیوزلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں کونوے نسیم کا شکار بنے۔کیویز کی طرف سے مائیکل بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔ نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی طرف سے نسیم شاہ نے شاندار بائولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
نیوزی لینڈ کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہیں تھا اور 30 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے،اس کے بعد فخر زمان اور کپتان بابر نے 78رنز کی شراکت بنائی تاہم فخر زمان 56 رنز بنا کر بریس ویل کا شکار بنے۔ بابر اعظم 66 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
گرین شرٹس کی طرف سے محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل نے 2، ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاتھا۔
قومی بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا۔
’’نسیم شاہ نے والدہ سے کہی کونسی بات پوری کردی؟‘‘
نسیم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اس میں کہا کہ جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتا تھا لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی۔ فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں۔
’ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹیںاعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر بہترین بولر بن جاؤں،پاکستان کی جیت سب سے خوبصورت احساس ہے، پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر اور نواز سمیت ہر ایک نے اس میں اپنا کردار ادا کیا، یہ ٹیم کی محنت ہے ۔
’’بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟‘‘
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھی گیند بازی کی ۔ فاسٹ باولرز نے پہلے 15اووروں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پریشر ڈال کر رکھا جس کی وجہ سے سپن باولرز کو بھی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ۔ سیکنڈ بیٹنگ میں ڈیو کے فیکٹر کی وجہ سے سپورٹ ملی ،گراونڈ میں فخر زمان اور میری کوشش تھی کہ لمبی پارٹنر شپ لگائیں ، محمد رضوان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ کپتان ہونے کی حیثیت سے میرے لیے اچھی بات ہے کہ بنچ سٹرنتھ پرفارم کرے ۔
’’ کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا‘‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز اچھے انداز میں ہوا ہے، ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کو شکست دینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔پاکستانی ٹیم پہلے میچ کی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتی ہے۔ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے، دوسری اننگز میں گیند زیادہ بریک ہو رہی تھی لیکن بڑا سکور نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ون ڈے میں پاکستانی باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے جس کی وجہ سے کیوی ٹیم بڑا سکور نہیں کرسکی جس اور ہم نے بھی زیادہ چانس نہیں لیا۔











No comments:
Post a Comment