گولڈن سٹار، شاہ کمال کلب کی کے20 کپ میں شاندار جیت
![]() | |
|
لاہور:کے20 کپ 2023 ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور شاہ کمال کلب نے کامیابی حاصل کر لی۔
رئیس بٹ کی شاندار اننگز کی بدولت گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ کے 10 ویں میچ میں پاک لائنز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ رئیس نے 43 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ علی رضا نے 36 اور اسامہ طاہر نے 19 رنز بنائے جس کی بدولت گولڈن سٹار کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ پاک لائنز کی جانب سے حارث خان نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
رئیس بٹ اور ابرار احمد کی شاندار بائولنگ نے پاک لائنز کو 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز تک محدود کردیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں بائولرز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ احمد صفی عبداللہ نے 2 اور محمد نوید نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاک لائنز کی جانب سے حسن نواز نے 53 اور افضل طاہری نے 39 رنز بنائے۔ اپنی آل راؤنڈ کارکردگی پر رئیس بٹ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔شاہ کمال کلب نے ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں شائننگ کرکٹ کلب کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ شائننگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ ابرار حسین نے 49، عزیز اللہ نے 45 اور شیراز علی نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ابرار حسین اور فہیم فیصل کی تین، تین وکٹوں کی بدولت شاہ کمال کلب نے شائننگ کلب کو ڈھیر کر دیا۔ صرف سید کاظم رضا (20) اور عبدالسلام (15) نے ہی اچھا کھیل پیش کیا۔کل دن کا واحد میچ گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور پاک لائنز کے درمیان صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔







No comments:
Post a Comment