نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کے20 کپ۔۔۔۔ کرکٹ سینٹر نے سٹی جم خانہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی


کے20 کپ۔۔۔۔ کرکٹ سینٹر نے سٹی جم خانہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی






مہمان خصوصی فرخ سعید محمد علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں


لاہور(نوائے درویش رپورٹ) کرکٹ سنٹر کرکٹ کلب نے  پنڈی جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں سٹی جم خانہ کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کے ٹوینٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

سٹی جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اوپنر رضوان نے 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 70 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر معاذ زاہد نے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ محمد بلال 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد علی کے 4-24 کے شاندار اسپیل نے اپنے مخالفین کو 200 سے زیادہ کا ہدف حاصل کرنے سے روک دیا۔ بلاول اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ سینٹر نے 183 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد وحید نے 36 گیندوں پر 58 رنز جبکہ امیر حمزہ نے 38، عمران بٹ نے 29 اور علی ظفر نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔ سٹی جم خانہ کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کرکٹر محمد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 23 جنوری کو دوسرا کوارٹر فائنل علی گڑھ کرکٹ کلب اور لدھیانہ جم خانہ کرکٹ کلب کے درمیان ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts