نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

میجز جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ، سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل ٹیم ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

 


 میجز جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ، سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل ٹیم ریمنگٹن فارما نے جیت لیا





لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام میجز جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2023 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل ٹیم ریمنگٹن فارما نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پلاٹینم ہومز،ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

جے ایس بینک کے تعاون سے منعقدہ میجر جنرل سعید الزماں کی یاد میں ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، فیملیز اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت، سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض (ر)، بریگیڈیئر بدر الزماں (ر) ، جے ایس بینک کے ریجنل ہیڈ ماجد قریشی، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، گلوکار عدیل برکی اور مختلف مکتبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ریمنگٹن فارما اور پلاٹینم ہومز ،ماسٹر پینٹس کے درمیان فائنل میچ کافی دلچسپ رہا ۔

 حمزہ مواز خان ، بازل فیصل کھوکھر کے زبردست کھیل کی بدلت ریمنگٹن فارما نے فائنل 7-6 سے جیت لیا ۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، احمد بلال ریاض نے دو، احمد زبیر بٹ اور بازل فیصل کھوکھر نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ ہارنے والی پلاٹینم ہومز ،ماسٹر پینٹس کی ٹیم کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا ۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ایف جی دین پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 9-5-7 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا ۔

 میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی جنرل جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ جناح پولو فیلڈز میں پولو کا دلچسپ فائنل ہواتماشائیوں کی دلچسپی بتاتی ہے کہ اس کھیل میں بہت جان ہے ۔ جنرل سعید الزماں کے بیٹے بریگیڈیئر بدر الزماں (ر) کا کہنا تھا کہ میرے والد کی یاد میں منعقد ٹورنامنٹ میں جس طرح ٹیموں اور لوگوں نے شرکت اس سے بہت خوشی ہوئی ۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ سیزن کا دوسرا آٹھ گول ٹورنامنٹ جیت کر بہت خوشی ہوئی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts