کے20 کپ۔۔۔ سٹی جمخانہ، پاک لائنز، شائننگ کلب کی فتح
![]() |
| مہمان خصوصی خرم حفیظ شائننگ کلب کے راؤ خیام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں |
لاہور:سٹی جمخانہ، پاک لائنز اور شائننگ کلب نے کے20 کپ 2023 ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کر لیں۔ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں پاک لائنز نے پی اینڈ ٹی جمخانہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ کرامت علی نے 36 اور سعد نجم نے 32 رنز سکور کیا۔ نیاز خان، عمر فاروق اور افضل طاہری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنرز حسن نواز (105) اور افضل طاہری (27) کی زبردست پرفارمنس کی بدولت پاک لائنز نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ حسن نواز کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں شائننگ کرکٹ کلب نے یو سلم کرکٹ کلب کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ شائننگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ راؤ خیام 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ الفت رسول نے 24 اور زین بن فاروق نے 23 رنز بنائے۔ محسن ندیم نے 3 جبکہ اویس منیر نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں یو سلم کلب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز ہی بنا سکی۔ سیف اعظم نے 29، ماجد مجید نے 23 اور ارسلان ساجد نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حماد علی نے 3 جبکہ راؤ خیام، علی حمزہ اور ظاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پنڈی جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 17 ویں میچ میں سٹی جمخانہ نے ٹاؤن شپ وائٹس کلب کو شکست دے دی۔ ٹاؤن شپ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جس میں شاہ رخ علی نے 61، محمد فائق نے 41 اور رانا ایان علی نے 40 رنز بنائے۔ عبدالرحمٰن اور اسامہ طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سٹی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف19.1 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رضوان نے 39 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلکر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل جبکہ سعد اطہر (32) اور جہانگیر مرزا (23) نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ ٹاؤن شپ وائٹس کی جانب سے عمار یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔







No comments:
Post a Comment