نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سفر نامہ ’’مجھے اس دیس جانا ہے‘‘کی تعارفی تقریب۔۔۔صدارت کے فرائض نیلم احمد بشیرنے اداکئے

 


سفر نامہ ’’مجھے اس دیس جانا ہے‘‘کی تعارفی تقریب۔۔۔صدارت کے فرائض نیلم احمد بشیرنے اداکئے






لاہور( ادبی رپورٹر ) معروف شاعرہ،سفر نامہ نگار، افسانہ نگار کا سفر نامہ ’’مجھے اس دیس جانا ہے‘‘کی تعارفی تقریب ٹی ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

 معروف ادیبہ نیلم احمد بشیر نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔ مہمان خصوصی سلمیٰ اعوان،حسن عسکری کاظمی، ڈاکٹر محمد افضال اور پرویز کلیم تھے۔  شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تسنیم کوثر نے اپنے مشاہدات کو الفاظ کا ڈھال کر جس طرح سفر نامہ تخلیق کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور اس سے خواتین میں سفر نامہ لکھنے کی روایت کو تکویت ملے گی۔

 تسنیم کوثر نے اپنے سفر نامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کہ سفر نامہ محبت کا سفر نامہ ہے کہ کس طرح آپ انسانی محبت میں کئی نگر پار کر کے دوسرے دیس چلا جاتا ہے۔ مصنفہ نے سفر نامے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ محبت اور سفر کے اس خوبصورت امتزاج کو حاظرین محفل خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر تسنیم کوثر  پھول بھی پیش کئے گئے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts