نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فٹبال ورلڈ کپ فائنل۔۔۔۔میسی کا خواب پوراکرنے میں کس نے مدد کی؟

 


فٹبال ورلڈ کپ فائنل۔۔۔۔میسی کا خواب پوراکرنے میں کس نے مدد کی؟



فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل  ارجٹائن نے جیت لیا ہے۔یہ لیونل میسی کا خواب تھا کہ وہ کیریئر کااختتام ایک فاتح کے طور پر کریں اور فائنل کی ٹرافی اٹھائیں۔لیونل میسی نے ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر فائنل میچ کھیلا لیکن ایک شخص ایسا تھاجس نے ان کا فائنل جیتنےاور ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا کرنے میںمدد کی۔ اگر وہ شخص نہ ہوتا تو شائد میسی اپنا خواب پورا نہ کرپاتے۔

ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے میسی نےگول کردیا ۔ اس کے 13 منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر پائی۔

دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم دوگول کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی۔ ارجنٹائن نے 35 منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے کلیان ایم باپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108 ویں منٹ میں میسی نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت ہوگئی جب کلیان امباپے نے ایک بار پھر فاؤل کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا، اضافی وقت میں دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔میچ کا فیصلہ اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر ہوا۔ فرانس کی طرف سے مسلسل 2 پنالٹی ککس ناکام ہونے پر ارجنٹائن کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔اس میچ کا فیصلہ 2-4 سے ہوا۔

ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان میچ میں لیونل میسی اور ایم باپے کی پرفارمنس کوتو سراہاگیا ان کو آخر پر انعام وکرام سے بھی نوازا گیا ان کے ساتھ ساتھ ایمیلیانو مارٹینز کے نام بھی گونج سنائی دی۔ ایمیلیانو مارٹینزارجنٹائن کے گول کیپر ہیں۔مقررہ وقت اوراس کےبعد مزید وقت ملنے پردونوں ٹیمیں  تین تین گول سے برابر تھیں۔ اب فائنل میں فیصلے کے لئے پینلٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیاگیا۔

ارجنٹائن  کے کھلاڑیوں نے چاروں پینلٹی کو گول میں تبدیل کر دیا ۔تاہم فرانس کے سامنے گول کیپر مارٹینیزایسے کھڑے ہوگئے جیسے کوئی دیوار ہو۔ ایم باپے نے کھیل کے دوران دو پینلٹی سکور کی تھیں ۔مارٹینیز کی کارکردگی کومیچ کے اختتام پر سراہاگیا اور ٹرافی دی گئی، ان کوٹورنامنٹ کا ’گولڈن گلوو ایوارڈ‘ دیا گيا۔


 

میسی دو اہم ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد فٹبالر


ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے دو اہم اعزاز اپنے نام کئے  ہیں۔میسی ٹورنامنٹ کے ایک ہی ایڈیشن میں گروپ مرحلے، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میسی 1966 کے بعد سے فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 20 گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، گیرڈ مولر اور رونالڈو 19 گول کے ساتھ پیچھے رہ گئے ہیں۔

  

 عرب ثقافت کی پہچان ’بشت‘، میسی کا کالا گاؤن ہے کیا؟



فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دینے کے بعد لیونل میسی کو کالے رنگ کا گاؤن (چوغہ) پہنایا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ سوالات کر رہے ہیں کہ میسی نے جو کالے رنگ کا ’گاؤن‘ پہن رکھا ہے وہ ہے کیا؟ خلیجی ممالک میں اسے متبرک سمجھا جاتا ہے۔

’بشت‘ کو صرف خصوصی مواقع پر پہنا جاتا ہے جیسے کہ شادی اور شاہی خاندان کے افراد اکثر اسے رسمی تقریبات میں بھی زیب تن کرتے ہیں اور اسے عرب ثقافت کی پہچان بھی سمجھا جاتا ہے۔صدیوں سے خلیجی عرب ممالک بشمول عراق اور شمالی افریقی حصوں میں سیاست دان اور مذہبی سکالرز ’بشت‘ پہنتے آرہے ہیں اور یہ انہیں دیگر لوگوں سے ممتاز بناتا ہے۔بشت عزت و احترام کی علامت ہے۔


ایم باپے 56 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی



کیلن ایم باپے 56 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ایم باپے نے فائنل میں پہلا گول 80 ویں منٹ میں پینلٹی پر کیا، دوسرا گول 81 ویں منٹ میں کیا جبکہ تیسرا گول 118 ویں منٹ میں دوبارہ پینلٹی پر کیا۔

23 سالہ فرانسیسی سپر سٹار نے اس ورلڈ کپ میں 8 گول کرکے گولڈن بُوٹ بھی جیت لیا ہے۔ایم باپے نے فرانس کے لیے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 میچز کھیل کر 12 گول کیے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔کیلن ایم باپے کو 23 سال کی عمر سے ہی فٹبال کی ابھرتی ہوئی طاقت کہا جارہا ہے۔ایم باپے نے فرانسیسی فٹبال لیگ لیگ ون میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی جانب سے 236 میچ کھیل 190 گول کیے ہیں۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts