’’ساڈے ورھیاں دا لہور‘‘۔۔۔الحمرا ادبی بیٹھک میں بڑے لوگوں کی بڑی بیٹھک
لاہور(نوائے درویش نیوز)کلچرل ٹریژرز فائونڈیشن کے زیر اہتمام لاہور سے پیار کرنے والوں کی تقریب الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی ۔اس کی صدارت ڈاکٹر اعجاز انور نے کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سینئر اداکار عاصم بخاری،برگیڈیئرفرخ ہمایوں اور محترمہ کنول خالد تھے۔ نظامت کے فرائض آفتاب خان نے ادا کیے۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔
تلاوت قرآن کریم کا شرف یاسر حسین نے حاصل کیا۔مقررین نے لاہور کے حوالے سے ہر پہلو پر بات کی۔تقریب کے منتظم اور کلچرل ٹریژرز کے چیئرمین راجہ ریاض احمد خاں لاہور کا نوحہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اس تقریب کے دوران صاحب صدر بھی کئی بار نم دیدہ ہوئے۔
دیگراظہار خیال کرنے والوں غلام حسین ساجد، ڈاکٹرغافر شہزاد ،ممتاز راشد لاہوری ،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، کرنل(ر) محمد اقبال، سید ساجد یزدانی،مدثربشیر، کامران نذیر،جاوید آفتاب،سید فیضان نقوی ،شہزاد فراموش شامل تھے۔
سید فراست بخاری اور آفتاب خان نے لاہور پر شعری تخلیقات پیش کیں۔کرنل(ر) عقیل خان نےامریکی سیاح جوڑے کو سٹیج پربلایا اور ان سے لاہور کے بارے میں دلچسپ سوالات کئے جن کا انہوں نے خوشدلی سے جواب دیا۔
تقریب میں عادل لاہوری،خواجہ آفتاب حسن ،سلمان حمید کھوکھر،مرزا عثمان بیگ، رضوان نصیر ،وقار سپرا ، سلمان ملک، ولید اور بہت سے دوسرے دوستوں نے شرکت کی۔اس تقریب کے اختتام پر راجہ ریاض احمد خان نے ’’ساڈے ورھیاں دا لہور‘‘ تقریب کو باقاعدگی سے ہر ماہ منعقد کرانے کا اعلان کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
























No comments:
Post a Comment