پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول پرنسپل کی بہترین سٹاف ممبر کو الوداعی ٹریٹ
لاہور(نوائے درویش نیوز)پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول پرنسپل نے بہترین سٹاف ممبر کو الوداعی ٹریٹ اور تحفہ دیا۔پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول دوسری برانچ کے پرنسپل اور سی ای او سر طارق اسماعیل اوراکبر حسین بادشاہ نے سٹاف میںسے بہترین سٹاف ممبر مس گلناز کے لئے الوداعی تقریب کااہتمام کیا۔ اس میں انہوں نے کھانے کا انتظام کیااور ان کویادگاری تحفہ بھی دیا۔
سی ای او سر طارق اسماعیل اور اکبر حسین کاکہنا تھاکہ اس طرح کی تقریبات سے سٹاف کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور ان میںمزید بہتر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا۔ ہم نے سٹاف ممبر میں سے بہتر سٹاف مس گلناز کےلئے الوداعی تقریب منعقد کی اور ان کو تحفہ بھی دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات روٹین سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔ ہم جب تک ایک دوسرے کوفیملی نہیں سمجھیںگے بہترین کام نہیںہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اس سکول کا سلوگن ہے’’ اچھی تعلیم اچھا انسان ‘‘، ہم چاہتے ہیںکہ اپنے سکول کی فیملی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیںاور سب تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی شریک ہوں۔









.jpeg)


No comments:
Post a Comment