پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول نزد آشیانہ کے تحت اقبال ڈے پر پروگرام
آشیانہ (نوائے درویش رپورٹ )پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول نزد آشیانہ لاہور کے تحت اقبال ڈے پر خصوصی پروگرام منعقد کیاگیا ۔ اس میں سکول سٹاف، سی ای اوحاجی اسماعیل،وائس پرنسپل شمائلہ تنویر اور سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سکول سٹاف نے بچوں کو اقبال ڈے کے حوالے سے خصوصی تیاری کرائی تھی۔ سٹوڈنٹس نے تقاریر ،نظموں اور ٹیبلو کے حوالے سے خصوصی تیاری کرائی تھی۔
اس بارے میں سی ای او ـحاجی اسماعیل کاکہنا تھا کہ میرامقصد یہ تھا کہ میں پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول فیملی کو مزید مضبوط کروں، اسی لئے میں سکول سٹاف کے ساتھ مل کر اس طرح کے پروگرامز منعقد کراتا ہوں تاکہ طلبا کی ذہنی نشونمااور بہتری ہو،میں اپنے سکول کے طلبا کو کامیاب انسان بنانا چاہتا ہوں۔
اس بارے میں وائس پرنسپل اور موٹیویشنل لیکچرر شمائلہ تنویر نے کہا کہ ہمارے سکول پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول کی انتظامیہ نے اقبال ڈے پر خصوصی پروگرام کومنعقد کیا تھا۔ہم چاہتے تھے کہ ہمارے سٹوڈنٹس میںعلامہ اقبالؒ کے بارے میںآگہی ہو۔ میںنے سٹاف کے ساتھ مل کر چھوٹے بچوںکو خصوصی تیاری کرائی تھی تاکہ بچوں میں اعتما د آئے۔ انہوںنے سکول کے سی ای او حاجی اسماعیل کے بارے میںکہاکہ حاجی صاحب سکول کے بچوںکو اپنے بچوںکی طرح سمجھتے ہیں اور ان ہی کی طرح ان کی تربیت کرتے ہیں۔ ایک استاد کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس کے طالبعلم کامیا ب ہوں۔
No comments:
Post a Comment