نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

’وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 3 ارب روپے سے 23 سکیمیں ترجیحاً جلد مکمل کرلی جائیں گی


’وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 3 ارب روپے سے 23 سکیمیں ترجیحاً جلد مکمل کرلی جائیں گی

  تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کو 85 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک دے دیاگیا

دوسوبیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال  دسمبر کے پہلے ہفتہ میں مکمل فعال ہوجائے گا 


عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل :سیکریٹری صحت پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کی خصوصی گفتگو


لاہور(انٹرویو:شاہدہ بٹ )سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 3 ارب روپے سے 23 سکیمیں ترجیحاً  جلد مکمل کرلی جائیں گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی 235 ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے انٹرویو میںکہاکہ ہماری کوشش ہے کہ  نامکمل منصوبوںکو جلد مکمل کیاجائے ۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 3 ارب روپے سے 23 سکیمیں ترجیحاً  جلد مکمل کرلی جائیں گی۔ ہر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے کے افسران ریگولر رپورٹ کررہے 
ہیں۔ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔



انہوں نے انٹرویو میں ڈینگی کے تدارک اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کے بارے
 میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھرمیں موثر انسدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ 
پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی  کے بارے آگاہی دینے کی اپیل کی ہے۔ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی انتظامی مینجمنٹ رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے حوالہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ طے پاگیاہے۔ رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کو 85 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک دیاگیا ہے۔ 200 بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 30 اکتوبر 2022 تک نئی انتظامیہ کے حوالہ کردیا جائے گا۔نئی انتظامیہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ہسپتال کو مکمل فعال کردے گی۔
 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے بعد صحت کے شعبہ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو انکی دہلیز پر جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔سیکرٹری صحت  کاکہنا تھا کہ میانوالی کی عوام کو اب علاج معالجہ کے لئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑےگا۔ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات حاصل ہوں گی۔ رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال نیٹ ورک کو سرکاری ہیلتھ کی سہولیات حوالے کرنا حکومت پنجاب کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب کے 5 منتخب اضلاع میں 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کےلئے پیڈیاٹرک کرونا ویکسی نیشن مہم کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے۔5 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔




نوٹ: انٹرویوئر سینئر جرنلسٹ ہیں،جنگ گروپ سمیت متعدد اداروں کے ساتھ وابستہ رہیں اور مختلف ویب سائیٹس کے لئے بطور رائٹر کنٹریبیوٹ کرتی رہتی ہیں


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts