’’ انصاف صحت کارڈ عوام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں‘‘
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وژن کے تحت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل
ڈیوٹی سے غفلت، نااہلی، بدانتظامی،فرض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،محکمہ صحت کی ٹیمیں مریضوں کو دن رات طب کی معیاری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹر کرتا رہوں گا: صوبائی وزیر صحت کا خصوصی انٹرویو
لاہور(انٹرویو:شاہدہ بٹ)ڈیوٹی سے غفلت، نااہلی، بدانتظامی،فرض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،محکمہ صحت کی ٹیمیں مریضوں کو دن رات طب کی معیاری اور جدیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹر کرتا رہوں گا۔یہ باتیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے انٹرویو کے دوران کہیں۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت، نااہلی، بدانتظامی،فرض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی ،محکمہ صحت کی ٹیمیں مریضوںکو دن رات طب کی معیاری اور جدیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاںہیں، ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹر کرتا رہوں گا۔
میں خود ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کرتا ہوں اورخدمت کے لئے کوشاں ہوں۔ میں نے گزشتہ دنوں 4 مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا تھا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیاتھا۔ واہ کینٹ جنرل ہسپتال اور ٹیکسلا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل وارڈز، شعبہ ایمرجنسی اور ڈسپنسریز گیاتھا۔میں جب سے اس پوسٹ پر تعینات ہوا ہوں میری کوشش ہے کہ میری وجہ سے لوگوںکی خدمت میںکوئی کمی نہ رہے۔مجھے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کسی قسم کی کوتاہی ہرگز ہرگز برداشت نہیںہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ٹیکسلا ہسپتال کے تین ڈاکٹروں، فارماسسٹ اور ایڈمن آفیسر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔نااہلی اور بدانتظامی کی بنا پر واہ کینٹ اور ٹیکسلا ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو شوکاز نوٹس جاری کروائے تھے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہسپتالوں میں بدانتظامی اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ فرض شناس اور اہل ڈاکٹرز و عملہ ہی محکمہ صحت میں کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں محکمہ صحت کی ٹیمیں دن رات ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے سلسلہ میں مصروف عمل ہیں۔عوام کو جدید اور معیاری میڈیکل ہیلتھ کیئر کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میں نے گوجر خان ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیاتھا اور بہترین طبی سہولیات اور شاندار انتظامات پر ایم ایس گوجرخان ہسپتال اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہاتھا۔جو لوگ اپنے فرائض میںکوتاہی نہیں برتتے اور لوگوں کی خدمات کرتے ہیں،مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کے دورہ کے دوران طبی سہولیات کے فقدان پر میں نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا، سی ای او ہیلتھ جہلم کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈاکٹروں و دیگر عملہ کی کمی کو پورا کرکے شہریوں کی مشکلات کم کی جائیں اور سرجن کی فوری تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔میں نے تین سال سے سرجن کی تعیناتی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیاتھا۔
میں نے آپریشن تھیٹر، وارڈز اور ڈسپنسری میں ادویات اور میڈیکل ایکوپمنٹس کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا تھااور کہاتھا کہ اس ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے سمیت دیگر مشینری کو فوری فعال کرنے رپورٹ دی جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وژن کے تحت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انصاف صحت کارڈ عوام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں جس کے تحت لاکھوں شہری سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں اپنا مفت علاج معالجہ کی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں۔
میں نے سوہاوہ ہسپتال کے لیے فی الفور ڈیجیٹل ایکسرے سمیت تمام ضروری مشینری کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی تھی ۔صحت عامہ کی سہولیات مہیا کرنے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
نوٹ:انٹرویویئر سینئر جرنلسٹ ہیں اور جنگ گروپ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں اور ویب سائٹ کے لئے کنٹریبیوٹ کرتی رہتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment