نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ۔۔۔سیمی فائنل ٹاکرا۔۔۔کس کا پلڑا بھاری؟

 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ۔۔۔سیمی فائنل ٹاکرا۔۔۔کس کا پلڑا بھاری؟



ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ کس کا پلڑا بھاری ہے اور سڈنی کا میدان کس کے لئے مہربان ہے۔حکمت عملی کیا ہوگی؟۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلی یعنی سیمی فائنل میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

سڈنی گرائونڈکی بائونڈری تھوڑی بڑی ہوتی ہے اور یہ گرائونڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی اچھا رہا ہے۔نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو،پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دی تھی۔سڈنی گرائونڈ کے حوالے سے ماہرین کرکٹ کاکہنا ہے سڈنی میں پہلے بیٹنگ کرنا اب تک آئیڈیل  رہا ہے ۔ اس ایونٹ میں سڈنی میں اب تک 6 میچ ہوئے جن میں سے پانچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔دوسری بار میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےسیمی فائنل کے لئے ٹاس بھی اہم کردار ہوگا۔

پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ہے۔گرین شرٹس نے5 سیمی فائنل کھیلے، دو میں پاکستان کو جیت جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم کچھ خاص کرسکتے ہیں۔ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

 شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم کچھ خاص کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

 نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیح دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بابر اعظم اگرچہ تنقید کی زدمیں ہیں لیکن آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اوپننگ کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ایڈم گلکرسٹ سے بابر کے نمبر 3 یا نمبر 4 آنے سے متعلق سوال کیاگیا  جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’نہیں بابر اوپننگ کھلاڑی ہے  اور پاکستان ٹیم کے لیے بابر کا ریکارڈ بہترین ہے،اگرچہ بابر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بابر اوپننگ پر آنے کے لیے ایک بہترین پلیئر ہے۔

رکی پونٹنگ نے پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو  اہم ترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔شاہین شاید سمجھتے ہوں گے کہ وہ انجری کے بعد ٹورنامنٹ میں 100 فیصد واپس نہیں آسکے لیکن جہاں سے میں دیکھ رہا ہوں وہاں سے شاہین بہت ہی خوبصورتی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مجھے کبھی بھی اس کی فارم پر شک نہیں رہا، ہر کوئی جانتا ہے شاہین فیلڈ پر کیا کرنے کا اہل ہے۔اگر مان لیں کہ وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہیں اور اگر 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو پھر بھی وہ سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوں گے۔رکی پونٹنگ نے شاہین کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا اور کہا جیسے اس ٹورنامنٹ میں ویرات کی فارم واپس آئی، کہہ سکتے ہیں شاہین کی بھی واپس آگئی، جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، شاہین بہتر سے بہتر ہورہا ہے،شاہین کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts