پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول نزد آشیانہ کے تحت ایلومی پروگرام کا انعقاد
آشیانہ (نوائے درویش رپورٹ )پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول نزد آشیانہ لاہور کے تحت ایلومی2015 سے2022 تک پروگرام ترتیب دیاگیا۔اس تقریب کا مقصد پرانے طلبا سے رابطہ اور ان کو عملی معاشرے میں درپیش مسائل کے حل کاتدارک تھا۔ سی ای او حاجی اسماعیل، پرنسپل طارق اسماعیل اوروائس پرنسپل شمائلہ تنویراور دیگر سٹاف ممبرز نے اس پروگرام کو ترتیب دیا تھا اور منعقد کیا تھا۔ اس بارے میں سی ای او ـحاجی اسماعیل کاکہنا تھا کہ میرامقصد یہ تھا کہ میں پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول فیملی کو مزید مضبوط کروںتاکہ ان بچوںکو سکول سے جانے کے بعد بھی جو مسائل ہیںاس کوحل کرنے کی کوشش کی جائے اور ان کو معاشرے میںکامیاب انسان بنایاجائے۔سکول انتظامیہ نے پرانا ڈیٹا اکٹھا کیا اور جتنے سٹوڈنٹس کوبلا سکتے بلایا۔
اس بارے میں وائس پرنسپل اور موٹیویشنل لیکچرر شمائلہ تنویر نے کہا کہ ہمارے سکول پاکستان سنٹرل آئیڈیل سکول کی انتظامیہ نے ایلومی کو ترتیب دیا۔ہم سب یعنی سی ای اور،پرنسپل صاحب نے آئیڈیا ڈسکس کیا ،ہم پرانے طلبا کے ساتھ رابطہ بحال کرنا چاہتے تھے۔ ہم چاہتے ہیںکہ جن طلبا کو زندگی میں یہاںسے جانے کےبعد بھی مسائل ہیںہم ان کا تدارک کریں تاکہ وہ زندگی کی دوڑ میں آگے نکل سکیں۔ ایک استاد کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس کے طالبعلم کامیا ب ہوں۔ ہمیں زیادہ تر کو دیکھ کرخوشی ہوئی کیونکہ جن کے پاس وسائل ہیں وہ توزندگی میں آگے نکل ہی جاتے ہیںلیکن جن کے پاس وسائل نہیں ان کو زندگی میں آگے جانے کے لئے بڑی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر ان کی تھوڑی سے مدد ہوجائے تو وہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہمیںاپنے پرانے سٹوڈنٹس کو ایک ساتھ دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ ہم مزید ایسے پروگرام منعقد کریں گے اوراس میں ماضی کے سٹوڈنٹس کومدعو کریںگے۔








.jpeg)

Positive step ,Make strong Pakistan
ReplyDelete