نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

برطانیہ : اوورسیز طلباء کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

 

برطانیہ : اوورسیز طلباء کیلئے بڑی سہولت کا اعلان



آکسفورڈ(نوائے درویش ) برطانیہ نے آج سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اوورسیز طلباء کے لیے گریجویٹ روٹ متعارف کروا دیا۔برطانیہ میں آج سے امیگریشن روٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ایسے بین الاقوامی گریجویٹس کو برطانیہ میں زندگی بسر کرنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم کسی بھی برطانوی یونیورسٹی سے مکمل کی ہو۔

نئے گریجویٹس روٹ کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء کو دو سال کیلئے غیرمشروط ویزا مل سکے گا۔ اس کے لیے ان کے پاس ملازمت کیلئےسپانسر شپ یا مخصوص تنخواہ کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔گریجویٹس نوجوانوں کیلئے یہ نیا طریقہ برطانوی امیگریشن پوائنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا تاکہ دنیا بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو برطانیہ کی جانب متوجہ کیا جاسکے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts