ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس
کراچی (نوائے درویش ) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی اے حکام نے کہا کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کر دیں گے۔ عدالت نے پی ٹی اے حکام کو شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کر دی۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے۔
خوشی ہے کہ سندہ ہائیکورٹ نے TikTok پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے کمپنیاں ایکدوسرے کے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہیں ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائ سے علیحدہ رہنا چاہئے اور جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدیدکہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2021







No comments:
Post a Comment