نیئراقبال علوی کے اعزازمیں تسنیم کوثر کی تقریب پذیرائی
لاہور(نوائے درویش)معروف شاعرہ وادیبہ تسنیم کوثرنے جرمنی میں مقیم افسانہ نگارنیئر اقبال علوی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پرمہمان ادیب کے تازہ شعری مجموعے می رقصم کے حوالے سے گفتگوکی گئی ۔ نیئر اقبال علوی نے بتایا کہ اب تک ان کےآٹھ افسانوی مجموعےآچکے ہیں۔اپنے افسانوں میں انہوں نےاندرون شہر لاہور کی زندگی کو طور خاص اپنا موضوع بنایا ہے۔
شرکا محفل میں شبہ طراز،پروین سجل،محمدجمیل،طارق کامران،شیریں گل رانا،روحی ناز،فرخ قاضی اور دیگر شامل تھے۔









No comments:
Post a Comment