نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اتنی قربانیاں دے کر ہم پاگل ہیں کہ ڈیل کرلیں گے

 اتنی قربانیاں دے کر ہم پاگل ہیں کہ ڈیل کرلیں گے




اسلام آباد(نوائے درویش)نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کیوں اور کس کیساتھ ڈیل ہوگی؟اتنی قربانیاں دےکرہم پاگل ہیں کہ ڈیل کرلیں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ کی حکومت ڈیل ہورہی ہے، جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ تو ہربات میں ڈیل نکال کر لےآتےہیں، کیوں اور کس کیساتھ ڈیل ہوگی؟ اتنی قربانیاں دے کرہم پاگل ہیں کہ ڈیل کرلیں گے، مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن نون لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

وزیراعظم کے ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت سے متعلق بیان پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری بلارہی تھی تو آپ کہہ رہے تھے لاشوں سے بلیک میل نہیں ہونگا، سب سے پہلے آپ کو ہزارہ برادری والوں کے پاس جاناچاہئےتھا وہ بھی کوئٹہ کے لوگ تھے، آپ کے قول وفعل میں تضاد سے بلوچستان دورجائےگا، انہیں پاکستان سےجوڑ کر رکھنا چاہئے،جتنے آپ پاکستانی ہیں وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں۔

صحافیوں کی جانب سے سوات جلسے میں شرکت نہ کرنے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سوات جلسے میں سب کی نمائندگی شہباز شریف نےکی، جہاں شہباز شریف ہوں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی، پی ڈی ایم یہ باور کرانے میں کامیاب ہوچکی کہ حکومت نااہل ہے، پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کئے ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts