نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص

 اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص



لاہور(نوائے درویش) دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان میں اس مرض کی تشخیص شوکت خائم اسپتال میں ہوئی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو اولمپین نوید کو ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نوید عالم کے صاحبزادے حسان نوید عالم کاکہنا ہے بابا کی ابھی طبیعت کچھ بہتر ہے اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کا پھر علاج شروع ہو گا۔ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 لاکھ روپے بتایا ہے جو ہماری استطاعت سے بہت زیادہ ہے۔حسان نوید عالم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی علاج کرانے میں مدد کریں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts