پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کی تمام اداکاراؤں سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرزیادہ سے زیادہ لوگوں نے فالو کیا ہوا تھالیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئی ہیں۔دوسری جانب ابھی تک سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ عائزہ خان ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے لیکن جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان اور عائزہ خان دونوں کو ہی شکست دے دی ہے۔







No comments:
Post a Comment