نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایبک پولو کپ: بی این پولو ٹیم نے مین فائنل،باڑیز نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


ایبک پولو کپ:  بی این پولو ٹیم نے مین فائنل،باڑیز نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء کے چوتھے دن  بی این پولو ٹیم نے مین فائنل کیلئے جبکہ باڑیز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  

تاریخی پینٹیرا انرجی یبک پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن فیملیز کی ایک بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق  ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بی این پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جو بی این پولو ٹیم نے 7-6 سے جیت لیا۔

 بی این پولو کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو نے  چھ جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین، فاروق امین صوفی نے دو جبکہ خوان کروز لوساڈا نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں باڑیز نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیم کو 9-3.5 سے ہر ادیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چار، نفیس باڑی اور سنٹیاگو گومیرو نے دو دو جبکہ سید تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔ فائنل اتوار کی سہہ پہر تین بجے بی این پولو اور ری ماؤنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts