جی سی یومیں تین روزہ انٹر یونیورسٹی جمناسٹک چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(نوائے درویش)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام تین روزہ انٹر یونیورسٹی جمناسٹک چیمپئن شپ کا آغازہوگیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس مو قع پر مختلف پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی موجود تھے۔چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، جی سی یونیورسٹی لاہور، سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سمیت آٹھ یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے حقیقی سفیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں پاکستان کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے نرسری کی حیثیت سے کام کریں۔






No comments:
Post a Comment