نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی

 گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی




اسلام آباد(نوائے درویش) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔

پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا۔ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا۔ حکام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ان تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts