نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

مینوئل ویزوں کا اجرا بند ہوجائے گا


 مینوئل ویزوں کا اجرا بند ہوجائے گا



واشنگٹن (نوائے درویش)پاکستان آئندہ ماہ سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردے گا اور غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد جو کہ وہاں کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکٹرانک یا ای-ویزوں کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ای-ویزا طریقہ کار پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امریکا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے یکم فروری 2021 سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے۔

ویزوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے قومی شناختی کارڈ اور اسی طرح کی دیگر دستاویزات کے لیے بھی درخواستیں نہیں وصول کرسکیں گی اور اب یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی۔یہ تبدیلی شمالی امریکا اور یورپ میں بالخصوص دوہری شہریت کی اجازت نہ دینے والے ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثر انداز ہوگی۔

حتیٰ کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو کہ دہری شہریت کی اجازت دیتے ہیں وہاں لوگ اپنے پاسپورٹ پر ویزے کی مہر لگواکر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اپنے آبائی ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنا اکثر شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts