نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

برآمدات میں 25 فیصد کمی

  برآمدات میں 25 فیصد کمی




اسلام آباد(نوائے درویش)کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی خطے میں برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف بینک کے مرتب کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہی۔

دوسری طرف زیر جائزہ مدت میں اس خطے کے ساتھ ملک کا تجارتی خسارہ قدرے کم ہوگیا کیونکہ ان ممالک سے درآمدات میں بھی کمی آئی۔پہلی ششماہی میں کابل کو برآمدات 17 فیصد تک کم ہوکر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی 54 کروڑ 31 لاکھ کے مقابلے میں 45 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہی۔

پاکستان کی چین کو برآمدات بھی پہلے ششماہی میں 10.5 فیصد کم ہوکر 83 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 93 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تھیں۔برآمدی آمدنی میں کمی اس وقت نوٹ کی گئی جب وزارت تجارت نے بیجنگ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت مقامی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ کی رسائی کا دعوی کیا ہے۔اس سال ملک کی بھارت کے لیے برآمدات 88.86 فیصد تک کم ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے ایک کروڑ 68 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 18 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts