ایکوافینا پولو کپ :دن ذکی فارم نےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کے چوتھے دن ذکی فارم نے گارڈ گروپ کو 10-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اس طرح اتوار سہ پہر مین فائنل ذکی فارم اور ایوی ٹور کے در میان ہوگا۔ اس موقع پر کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری کرنل (ر) طارق،میجر (ر) بابر محبوب، پولو کھلاڑیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔
ذکی فارم اور گارڈ گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں ذکی فارم کی ٹیم نے گارڈ گروپ کو 10-6 سے ہرایا۔ ذکی فارم کی طرف سے حمزہ اعجاز اور نذر دین نے تین تین، سکندر پٹوڈی اور حمزہ خان نے دو دو گول سکور کیے۔ گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے چار، علی نور الٰہی اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ فائنل اتوار 25 جنوری سہ پہر 2.45 پر ذکی فارم اور ایو ی ٹور کے درمیان ہوگا۔






No comments:
Post a Comment