نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ریفریز کی ٹریننگ کیلئے رگبی ریفریز ورکشاپ کا انعقاد

  ریفریز کی ٹریننگ کیلئے رگبی ریفریز ورکشاپ کا انعقاد



  لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں ریفریز کی ٹریننگ کیلئے رگبی ریفریز ورکشاپ کا انعقادبہاولنگر میں کیا گیا۔ 

پاکستان رگبی یونین کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر شکیل احمد ملک نے ورکشاپ کنڈکٹ کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رگبی میں بہت ٹیلنٹ ہے اور جنوبی پنجاب میں رگبی کی ٹیموں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ ماضی میں امپائرز، کوچز اور میڈیکل کے لیول ون اور ٹو کورسز منعقد کرواتے رہے ہیں اس بار ہم نے ریفریز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ خواتین کھلاڑی امپائرنگ، ریفرنگ اور میڈیکل میں پیش پیش ہیں۔

  پاکستان رگبی یونین گزشتہ چند سالوں سے گراس روٹ لیول پر بہت اچھا کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں رگبی کے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی کھیپ رگبی کھیل رہی ہے۔ رگبی ریفریز ورکشاپ میں فورٹ عباس سے عبد الصمید،حسیب رضا اور ثمن افتخار، بہاولنگر سے مریم شریف اور ناصرہ نصیر،لودھراں سے محمد عبداللہ اور شازیہ شبیر، کوٹ ادو سے محمد عارف، مظفر گڑھ سے غلام عباس اور ظفر عباس، وہاڑی سے محمد عرفان اور محمد وقاص نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کا شکریہ کہ جنہوں نے ریفریز کو ٹریننگ دی۔

 شکیل احمد ملک نے ریفریز کو لیکچرز اور پریکٹیکل کے ذریعے ٹریننگ دی۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کھلاڑیوں، کوچز، امپائرز، ریفریز، میڈیکل اور رگبی سے متعلق تمام شعبوں کی بہترین ٹریننگ کا اہتمام کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں اب ریفریز کی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔پاکستان رگبی یونین جلد اپنی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کرے گی۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا میں سپورٹس بہت بری طرح متاثر ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts