نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایکوافینا پولو کپ: ٹیم ایوی ٹور کی فائنل میں جگہ پکی


 ایکوافینا پولو کپ:  ٹیم ایوی ٹور کی فائنل میں جگہ پکی 



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کے تیسرے دن  ٹیم ایوی ٹور نے کیولری پولو کو 6-5 سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ 

 تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم میں ایکوافینا پولو کے دلچسپ میچز جاری ہیں۔ اس موقع پر کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری کرنل (ر) طارق،میجر (ر) بابر محبوب، پولو کھلاڑیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ ٹیم ایوی ٹور کی طرف سے احمد بلال ریاض نے چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ اعجاز او لفٹیننٹ کرنل سلیم بابونے ایک گول سکور کیا۔ ٹیم کیولری پولو کی طرف سے چودھری حیات نے شاندار کھیل پیش کیا مگر اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلوا سکے اور چار خوبصورت گول سکور کیے ممتاز عباس نیازی نے پانچواں گول سکور کیا۔ اس طرح ٹیم کیولری پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سب سڈری فائنل اور مین فائنل اتوارکو فیز ایٹ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں کھیلے جائیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts