راکھی ساونت کی عجیب غریب باتیں
ممبئی (نوائے درویش )بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں راکھی ساونت نے چیلنجر کی حیثیت سے قدم رکھا ہے اور اب وہ شو میں اپنی عجیب و غریب باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت نے بگ باس 14 میں علی گونی سے کہا کہ انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
راکھی ساونت کی اس بات پر علی گونی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری کہاں سے حاصل کی ہے جس پر راکھی نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
بعد ازاں علی گونی نے راکھی ساونت سے کہا کہ آپ مجھے ایم بی بی ایس کی فُل فارم بتائیں جس پر راکھی فوراً چھینکنے کے بہانے سے باہر گارڈن میں چلی جاتی ہیں۔
بگ باس میں راکھی ساونت کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔







No comments:
Post a Comment