نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

رجنی کانت نے یو ٹرن لے لیا


رجنی کانت نے یو ٹرن لے لیا



ممبئی (نوائے درویش )معروف بھارتی اداکار رجنی کانت نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اب اپنی سیاسی جماعت نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی اداکار گزشتہ دنوں بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث اسپتال میں داخل تھے اور طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی جماعت نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رجنی کانت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 3 صفحات پر مشتمل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے کا درد صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں اور میں سیاست میں آئے بغیر اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کروں گا۔اداکار رجنی کانت نے اپنے اس فیصلے پر اپنے چاہنے والوں سے معذرت بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار رجنی کانت نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری 2021 میں اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھیں گے جو آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔

رجنی کانت کا کہنا تھا کہ وہ ریاست تامل ناڈو میں کرپشن سے پاک حکومت لانا چاہتے ہیں اور ان کی پارٹی ضرور الیکشن جیتے گی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts