انتخابی اصلاحات آئینی ترمیم بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان
اسلام آباد(نوائے درویش)حکومت نے انتخابی اصلاحات آئینی ترمیم بل آئندہ حکومت پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہےبل کا پہلا حصہ سنگل ووٹ کے بجائے اوپن ووٹ کے لفظ کا استعمال ہے، ترمیم کے بعد جس کے پاس دہری شہریت ہوگی وہ الیکشن لڑ سکے گا، الیکشن جیتنے کے بعد حلف لینے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔
بابر اعوان نے کہا کہ جیتنے والا شخص دہری شہریت چھوڑنے کے حتمی شواہد دے گا اگر الیکشن ہار جائے تو دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے قانونی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ طویل ملاقاتوں کے بعد بڑی محنت سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئین کے اندر تین اصلاحات کے لیے آئینی پیکج تیار کیا ہے۔
ان کہنا تھا کہ کچھ اطلاعات بھی ہمارے پاس ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے ریٹس نکالے گئے ہیں، ہاؤس آف فیڈریشن کو متنازع بنانے کے لیے ہمیشہ ضمیر خریدے گئے اور ووٹ بیچے گئے اس لیے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور پارٹی کی طرف سے ہم پاکستان کی ساری سیاسی اشرافیہ جو پارلیمنٹ کے اندر ہیں خواہ ان کے پاس تھوڑے ووٹ ہیں یا زیادہ ووٹ ہیں، ان سب کے لیے ٹیسٹ کیس لے کر جا رہے ہیں۔







No comments:
Post a Comment