نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

صحافیوں کیلیے خوشخبری

 

صحافیوں کیلیے خوشخبری 




اسلام آباد(نوائے درویش)وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا وفاقی حکومت صحافیوں اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کے لیے سینیٹ میں بل لائی لیکن اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ایک دو روز قبل سینیٹ میں پرائیویٹ ممبر بل کو مسترد کردیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اس بل سے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ورکرز کی تنخواہوں اور نوکری سے وابستہ امور کو ایک ترتیب میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ ایک ریگولیٹری ادارہ بنایا جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی صحافی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو، اس کو قواعد و ضوابط کے تحت وابستہ رہے لیکن بدقسمتی سے دونوں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے اس کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا مجھے نہیں سمجھ آئی کہ اس بل کو کیوں مسترد کیا کیونکہ یہ بل صحافی برادری کے لیے تھا، پاکستان تحریک انصاف کے لیے تو نہیں تھا اور ہم چاہتے تھے کہ صحافی اور ان کا روزگار محفوظ رہے اور آپ جس بھی ادارے سے وابستہ ہیں وہ تعلق قانونی ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا کی معیشتوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، امریکا، برطانیہ اور پروسی ملک بھارت سمیت بڑے بڑے ملکوں کی معیشت سکڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان میں بھی کاروباروں پر اثر پڑا ہے لیکن ہماری حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود 12کھرب کا پیکج دیا تھا جس کا مقصد متاثرہ شعبوں کی مدد کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ادارے ہیں جس میں ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہ نہیں ملی، آج کل کے دور میں ایک مہینے کی تنخواہ بھی نہ ملنا ایک کرب و عذاب ہے، اس کے لیے ہم اپنے تئیں جو ادائیگیاں ان میڈیا اداروں کو کرنی تھی، وہ کس حد تک کردی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اس ہفتے بھی ہم 5 کروڑ اشتہارات کی مد میں دے رہے ہیں، میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ملازمین کی تنخواہیں کسی صورت بھی التوا کا شکار نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts