نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دیا مرزا سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں؟


دیا مرزا سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں؟



ممبئی(نوائے درویش)بالی وڈکی اداکارہ دیا مرزا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کو ٹرولنگ کرنا اب ایک بہت عام مسئلہ بن چکا ہے اور متعدد شخصیات اس پر آواز بھی اٹھا چکی ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے بتایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور منفی تبصروں کا کس طرح سامنا کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا مرزا نے کہا میرے لیے سوشل میڈیا ایک بہت ہی طاقت ور ذریعہ ہے جس پر ہم مختلف چیزوں پر بات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہامیں نے کبھی سوشل میڈیا کو کسی خطرناک پلیٹ فارم کے طور پر نہیں دیکھا، یقیناً غلط معلومات خطرناک ہے اور یہاں ہر طرح کے بے رحم لوگ ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں کسی کی بے عزتی کرکے ٹرولنگ کا جواب نہیں دیتی اور میں ان کا جواب نہیں دیتی۔دیا مرزا نے مزید کہا کہ جب آپ اس حوالے سے بالکل واضح ہوں کہ آپ کیا کر رہے ہیں تو لوگوں کی کہی ہوئی باتوں سے آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے اور مجھے ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts