کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی
کراچی (نوائے درویش) حکومت حکومت نے ایک ماہ کیلئے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
آجی جی سندھ مشتاق مہر کی سفارش پر سندھ حکومت نے کراچی بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔صحافیوں، بزرگ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔







No comments:
Post a Comment