نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

 مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار



اسلام آباد (نوائے درویش)وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہو گا۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا ۔

عمران خان نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کی ہے۔

کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے، وزیراعظم سے گائیڈ لائینز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts