نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ٹی ٹوینٹی :شعیب ملک 10ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی کرکٹر

ٹی ٹوینٹی :شعیب ملک  10ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی کرکٹر



راولپنڈی (نوائے درویش) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی میں 10ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ نیشنل ٹی 20 کپ کے 17ویں میچ میں بلوچستان کے خلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔مایہ ناز آل راؤنڈر نے میچ میں 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے، انہیں عمر گل نے پویلین کی راہ دکھائی۔

خیبرپختونخوا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کو 155رنز کا ہدف دیا ہے۔شعیب ملک سے قبل ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل 13 ہزار 296 اور کیرون پولارڈ 10 ہزار 370 رنز کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts