نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اس حکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے؟ مریم

  اس حکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے؟ مریم



لاہور(نوائے درویش)مریم نواز نے کہاجب میں اس حکومت کو ہی نہیں مانتی تو پھر مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟

ن لیگ کوجھکانا خام خیالی  ہوگی۔اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہےحکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔مجھ پر کوئی مقدمہ نہیںلیکن دہشت گردی کا ہے۔

میری گاڑی کاشیشہ ٹوٹا مقدمہ بھی مجھ پر بنا۔گرفتار کرنا ہے توکرلیں سیاہی اپنے ہی منہ پر آئے گی۔عوام کہیںگے اے پی سی کی وجہ سے مریم نواز کوگرفتار کیاگیا۔خواجہ آصف صاحب کی بات کومیاں صاحب نے کلیئر کردیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں،وہ چوتھی باربھی وزیر اعظم بنیں گے۔ جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے، نواز شریف نے یقینی بنایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں۔حکومت سے چھٹکارے کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts