نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آج معمر افراد کا عالمی دن

  آج معمر افراد کا عالمی دن



پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معمر افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کل آبادی کا 7 فیصد ہیں جو بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پاکستان میں معمر افراد کا عوامی سطح پر تو احترام کیا جاتا ہے لیکن قومی و حکومتی سطح پر معمر افراد کو کوئی پذیرائی نہیں ملتی۔

مبصرین کاکہنا ہےکہ پاکستان کے 11 ملین افراد کے لیے دن مختص کرنے کے ساتھ بیرون ممالک بزرگوں کیلئے پالیسیوں اور قوانین بنا کے انہیں تحفظ بھی فراہم کرنا ہوگا۔دنیا بھر میں معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس میں میڈیکل، ماہانہ معاوضہ، اسپتال وغیرہ شامل ہیں تاہم پاکستان میں معمر افراد کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا نے اپنے پنجے جمائے تو معمر افراد کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تاہم پاکستان میں معمر افراد کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی جس کے باعث معمر افراد کی جان کو خطرہ لاحق رہا ہے۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts