نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اپنی زندگی کے امن و سکون کی حفاظت کریں

اپنی زندگی کے امن و سکون کی حفاظت کریں



لاہور(نوائے درویش )فلم و ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ صبا قمر کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر اپنی دلکش اور بولڈ تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اپنے نئے برائیڈل شوٹ میں صبا قمر ایک خوبصورت عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ چکمتا دھمکتا زیور اُن کی تصویروں کو مزید چار چاند لگا رہا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صبا قمر نے مختصر اور معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی زندگی کے امن و سکون کی حفاظت کریں۔‘

اس کے علاوہ صبا قمر نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ بیٹھی ہوئی ہیں اور اس تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے گانا ’انکھ کاشنی‘ کے چند بول لکھے۔اداکارہ کی نئی تصاویر کو ناصرف اُن کے مداح پسند کر رہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار و ماڈلز بھی کمنٹس کرکے صبا قمر کی خوبصورتی کی داد دے رہی ہیں۔صبا قمر کا ماننا تھا کہ ہمیں سمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ چست اور توانا رہ سکیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts