نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

امراض قلب نوجوانوں کی جان لے رہا ہے

 امراض قلب  نوجوانوں کی جان لے رہا ہے

تحریر شاہدہ بٹ



پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے نوجوان افراد میں امراض قلب کی وجہ سے اموات میں بےتحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج کل روزانہ 30 سال سے کم عمر کئی افراد دل کے دورے کی وجہ سے ہسپتالوں میں لائے جارہے ہیں جبکہ 30 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں دل کے دوروں اور امراض قلب کے سبب اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قلب منایا جاتاہے  یہ دن بے شمار افراد کو موت کا نشانہ بنانے والے دل کے مختلف امراض کے بارے میں آگاہی اور بچاؤ کا شعور پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔دل کا عالمی دن یعنی ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو امراض قلب کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔رواں برس اس دن کو امراض قلب اورکورونا وائرس کے تعلق سے منسوب کیا گیا، ماہرین کا کہناتھاکہ دل کے امراض کا شکار افراد کورونا وائرس کا آسان ہدف بن سکتے ہیں لہٰذا دل کے مریضوں کو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

دل کے عارضے کی ایک بڑی وجہ تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسندی، غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، بسیار خوری پھلوں اور سبزیوں کا ناکافی استعمال اور باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہ کرنا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہونے والی کل اموات میں سے ایک تہائی اموات شریانوں اور دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

 پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے امراض ہیں، دل کی بیماری اب امیروں کی نہیں بلکہ غریبوں کی بیماری بن چکی ہے جسکی وجہ ورزش اور جسمانی محنت و مشقت نہ کرنے کے سبب موٹاپا، بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ سگریٹ نوشی کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے بھی امراض قلب میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں دل کے امراض میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے دورے اور اور دیگر امراض قلب بن رہے ہیں۔ 30 سال تک کی عمر کے نوجوان بھی دل کے دوروں کے سبب ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں جبکہ 30 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں دل کی بیماریوں کے سبب اموات بڑھتی جارہی ہیں جس کا سب سے بڑا سبب غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی ہے۔

 نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں، کھیلوں سے دوری، جسمانی محنت اور ورزش نہ کرنا موٹاپا، شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو روزانہ 30 سے 40 منٹ تک جسمانی ورزش، روزانہ کسی ایک کھیل کی سرگرمی میں حصہ لینا، متوازن غذا کا استعمال اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ہوگا، موٹر سائیکل کے بڑھتے ہوئے رجحان میں بھی کمی لانی ہوگی اور پیدل چلنے سمیت سائیکل چلانے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ جسمانی صحت میں بہتری لا کر امراض قلب سمیت دیگر کئی عوارض سے بچا جا سکے۔

نوٹ: یہ کالم نگار ،بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts