نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سرینا ولیمزفرنچ اوپن سے دستبردار

سرینا ولیمزفرنچ اوپن سے دستبردار



کیلیفورنیا(نوائے درویش)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔ رافیل نڈال، ڈومینک تھائم اور الیگزینڈر زیوررو اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ امریکا کے میکنزی میکڈونلڈ سے ہوا نڈال تیسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن نڈال گیم پر چھائے رہے اور میچ میں 1-6 ، 0-6 اور 3-6 سے کامیابی حا صل کی۔

ورلڈ نمبر 3 ڈومینیک تھائم نے جیک سوک کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے الیگزینڈر زیورور نے ہوگیو ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا۔

سرینا ولیمز نے سویٹانا پائرنکووا (Tsvetana Pironkova) کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے سیٹ میں انجری کے باعث گیم اور ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح وہ اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts