ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر
کراچی(نوائے درویش) ریلوے انتظامیہ موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی، ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا، 15اکتوبر سے ٹرینوں کی روانگی کا پرانا شیڈول تبدیل ہونا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے، مسافر بکنگ کے لیے سٹیشنوں کے چکرلگا رہے ہیں، جب تک نیا ٹائم ٹیبل شامل نہیں ہوگا بکنگ ممکن نہیں ہے۔
ریزویشن سسٹم میں روانگی کا نیا وقت شامل کرنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا ہے، سینکڑوں افراد 14 اکتوبر کے بعد کی بکنگ کروانا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ نے نئے شیڈول نہ ہونے کے باعث بکنگ روک دی۔مختلف ٹرینوں کے لیے صرف 15 اکتوبر سے پہلے کی بکنگ کی جارہی ہے، وہ مسافر جو پندہ اکتوبر سے پہلے کہیں روانہ ہونا یا واپسی چاہتے ہیں تو ان کی بکنگ ممکن ہے۔







No comments:
Post a Comment