جيولرز اور رئيل سٹيٹ والوں کو ريگوليٹ کرنے کا فيصلہ
کراچی (نوائے درویش)ايف بی آر نے اب جيولرز اور رئيل اسٹيٹ والوں کو بھی ريگوليٹ کرنے کا فيصلہ کرليا ہے۔ان کو صارفين کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوگی۔جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زيادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔
ايف اے ٹی ايف کی شرائط کے تحت ايف بی آر نے اکاؤنٹنٹ،جيولرزاورريئل اسٹيٹ ايجنٹس کوريگوليٹ کرنے کيلئے قانون سازی کرلی ہے۔قانون کےتحت صارفين کيساتھ لين دين کی تفصيلات فراہم کرنا ہوں گی۔فيڈرل بورڈ آف ريونيو نےريگوليٹ کرنےکيلئے ايس آر او جاری کرديا ہے۔قانون سازی،منی لانڈرنگ اورٹيرر فنانسنگ روکنےکيلئےکی گئي ہے۔
کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سيل کوفراہمکرناہوگی۔قوانين کی خلاف ورزی پراينٹی منی لانڈرنگ ايکٹ کے تحتکارروائی کی جائےگی۔واضح رہے کہ فنانشل ايکشن ٹاسک فورس اگلے ماہ اجلاس ميں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لےگا۔







No comments:
Post a Comment