ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ کا فائنل آج
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب لاہور کے زیراہتمام ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020ء کا فائنل آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
سپانسر ادارے ریجاس کے ڈائریکٹر فیصل شہزاد کے مطابق پورے ہفتے رہنے والی اس تفریحی سرگرمی سے لاہور میں کھیلوڈں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ مستقبل میں بھی اس طرح کی صحتمند مدانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں گے۔ادھر فائنل سے قبل سب سڈری فائنل ایف جی پولو اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار ہوں گے۔ اس موقع پر مہمان گرامی میں طارق مصباح صدر لاہور چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری، سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق، مشتاق احمد اور دیگر بھی ہوں گے۔فائنل کھیلنے والی ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں بازل فیصل کھوکھر، میر حذیفہ احمد، میر شعیب احمد اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم میں محب شہزاد، احمد زبیر بٹ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور راجہ ارسلان نجیب شامل ہیں۔






No comments:
Post a Comment