نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا

 فنی تعلیمی بورڈ  نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا







لاہور(نوائے دریوش)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونے والے ڈپلوم جات۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر۔ ڈپلومہ ڈریس ڈیزاینگ اینڈ ڈریس میکنگ۔ ڈپلومہ ان کامرس۔ میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2020 کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان صدیق اور چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ناظر خان نیازی نے بٹن دبا کر رزلٹ کی اشاعت کر دی۔ کووڈپروموشن پالیسی کی منظوری کےلیے چیئرمین بورڈ ناظر خان نیازی نے وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ امتحان میں شامل ہونے کے لیے ۔ایک لاکھ ستر ہزار سات صد چھبیس(170,726) طلباوطالبات نے داخلہ بھیجا۔ covid19 پروموشن پالیسی کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار گیارھ,(150,011) کامیاب قرار پائے۔ جبکہ 20715  امیدواران پروموشن پالیسی میں فال نہ کر سکے۔ ان طلبہ کا سپیشل امتحان دسمبر2020 میں منعقد کیا جاے گا۔ بورڈ تمام طلبہ کی رولنمبر سلپس پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سایٹ(www.pbte.edu.pk) پر جاری کر دیا گیا ہے


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts