نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ملک کوسیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔سراج الحق

 ملک کوسیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔سراج الحق



لاہور (نوائے درویش) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ہم خود ہیں، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم رات کے اندھیرے میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹولہ ہی تحریک انصاف ہے، کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے، نوجوان ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں، نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts