نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

 سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر



کراچی (نوائے درویش )پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جس میں مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا ، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا جبکہ آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts