نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایم کیو ایم کی سیاست کورونا سے زیادہ خطرناک : سعید غنی

ایم کیو ایم کی سیاست کورونا سے زیادہ خطرناک : سعید غنی



کراچی(نوائے درویش)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ جتنا کورونا وائرس خطرناک ہے، اس سے زیادہ ایم کیو ایم کی سیاست خطرناک ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف سہی مگر بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔سعید غنی نے کہا اس ریلی کا ہم پہلے ہی اہتمام کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے، ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ریلی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔انہوں نے کہا  بلدیہ ٹاؤن کیس میں اپیل کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس کیس میں سزا نہیں دی گئی۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی کے جائز مطالبات پر ان سے بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔جماعتِ اسلامی ایم کیو ایم کی طرح لسانیت اور تقسیم کی بات نہیں کرتی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts